ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیرکسی بھی سٹوڈنٹ کے امتحانی فارم جمع نہیں ہوں گے

دکی (آئی این پی) گورنمنٹ ڈگری کالج دکی کیپرنسپل محمد سلیم کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف اے اور ایف ایس سی کے تمام طلبا اور طالبات کو بذریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ آف بلوچستان کی ہدایت کیمطابق کسی بھی سٹوڈنٹ کی امتحانی فارم کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر جمع نہیں ہوں گے

لہذا تمام طلبا اور طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 20دسمبر 2021تک اپنی کرونا سرٹیفکیٹ کالج ہذا کے دفتر میں جمع کرا دیں بصورت دیگر ان کی داخلہ اور رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close