دکی (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے دکی میں 2مختلف حادثات میں ایک کان کن جاں بحق جبکہ 2کارکنوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ہفتے کو اطلاعات کے مطابق دکی میں 2 مختلف حادثات میں ایک کوئلہ کان کن جاں بحق جبکہ 2کاکنوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے پہلے واقعے میں مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث ٹرالی کی زد میں اکر ایک کانکن جاں بحق 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق کان کن کی شناخت موسی جان ولد شاہ بدین قوم کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوگئی جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد اسحاق ولد شین گل اور فتح خان ولد دارو خان اقوام سلیمانخیل سکنہ کچلاک کے نام سے ہوگئی۔زخمی اور جان بحق کانکن کو کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرے واقعے میں لورالائی روڈ پر باب دکی کے قریب ویٹس گاڑی موٹر سائیکل سوارکو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی حادثے کی وجہ سے گاڑی روڈ سے نیچے جاگریگاڑی میں سوار محکمہ مائنز کے دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کی شناخت الیکٹریکل انسپکٹر امین اللہ ولد مولوی عبدالکریم سکنہ قلعہ سیف اللہ اور کلرک حیات اللہ ولد حاجی عالم خان کے نام سے ہوگئی۔ایک زخمی امین اللہ کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں