نصیرآباد،زیرتعمیر بائی پاس ڈیرہ مراد جمالی پرریموٹ کنڑول بم دھماکہ

نصیرآباد(آئی این پی)زیرتعمیر بائی پاس ڈیرہ مراد جمالی تخریب کاروں کے نشانے پر، ریموٹ کنڑول بم کا دھماکہ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں بیر چوکی کے قریب زیر تعمیر بائی پاس پر بم دھماکہ ہؤا جس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحی عامر پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے

پولیس کے مطابق بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول کا تھا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مزید کارروائی پولیس کر دی ہے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس سے مشینری کو نقصان پہنچا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close