کو ئٹہ(آئی این پی) کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تنظیمی اتحادکے صدر حضرت خان،حاجی یوسف،سعادت خان کاکڑ، دلاور خان اور دیگر نے کہا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کو یقین بنایا جائے بصورت دیگراحتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔جمعہ کو میٹروپولیٹن کا ر پوریشن کے سبززار پر اشفاق بادینی،ندیم کھوکھر،منظور احمد اور رحیم شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج 12ویں دن میں داخل ہو چکا ہے مگر کو ئی نو ٹس لینے والا نہیں، تنخوا ہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقہ پڑ گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہر وقت بہانہ بنا کر ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی کوشش کی جا تی ہیں ایک سازش کے تحت میٹروپولٹین کارپوریشن کو تباہی کے دہانے پر لے جایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملازمین نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود کوئٹہ شہر سے کچرہ اٹھایا جائے مگربدقسمتی سے ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں جس سے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں میٹرو پو لیٹن کا ر پویشن کا ادارہ مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ میٹروپولٹین کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں تاخیری حربے استعمال کر کے ان میں کٹوتی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے پنشن ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ ریٹائرڈ ملازمین کو تکالیف دینے کی بجائے ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ایل سی جی سی کا اجلاس جان بوجھ کر لیٹ سے بلایا جاتا ہے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ جان بوجھ کر تمام تر معاملات کو تاخیر کا شکار کررہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے اور تنخواہوں کی ادائیگی کو بروقت بنائی جائے اگر ہمارے جائز مطالبا ت تسلیم نہ ہوئے تو ہم مزید سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس کی تما م تر ذمہ دارصوبائی حکومت اور محکمہ بلدیات ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں