قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا اعلان

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کیاجائے گا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اس ضمن میں پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ساتھ مختلف سطح کے آفیسرز ٹریننگ کے لئے جلدہی مفاہمت کے یاداشت پر دستخط کئے جائینگے۔اس سنٹر کے ذریعے گلگت بلتستان گورنمنٹ اور لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسرزاور دوسرے اہلکاروں کے لئے تربیتی کورسز پیش کئے جائیں گے۔جن میں ملازمت کے دوران مختلف مراحل میں ان کی استعداد کار بڑھانے اور اُن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس حوالے سے پی اینڈ ڈی جی بی کے ایک وفد نے نجمہ فرمان ڈپٹی چیف پی اینڈ ڈی کی سربراہی میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں آفیسرز کی ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔وائس چانسلر نے وفد کو بتایاکہ ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سنٹر کا بنیادی مقصد سرکاری اور نجی اداروں کے آفیسرز اور دیگر ملازمین کی استعدادکار بڑھانے کے لئے ملک کے دیگر اداروں بشمول ایس ٹی آئی،پراجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹوٹ،نسٹ،لمز وغیرہ کے ساتھ اشتراک کے ذریعے بہترین ٹریننگ پروگرامز کرینگے۔ملاقات میں کہاگیاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اس وقت گلگت بلتستان گورنمنٹ اور پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مختلف پراجیکٹس میں پارٹنر کے طور پر کام کررہاہے۔

اور اس سنٹر کے ذریعے دونوں کے درمیان اشتراک میں مزید تقویت حاصل ہوگا۔اور اس سنٹر کے قیام سے دیگر ملازمین کی تربیت کے لئے بھی کورسز پیش کئے جائیں گے۔جن سے قراقرم یونیورسٹی کے ملازمین بھی استفادہ حاصل کرینگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close