پی پی 206 خانیوال ضمنی الیکشن، 11 امیدوار میدان میں کود پڑے، اصل مقابلہ کن کے درمیان ہو گا؟

خانیوال(آئی این پی) خانیوال/ ضمنی الیکشن پی پی 206 میں سخت مقابلہ۔ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ضمنی الیکشن میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے پولنگ اسٹیشن میں 62 مردانہ 60 زنانہ اور 61 کمبائنڈ ہونگے ضمنی الیکشن میں 512 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے پولنگ بوتھ میں 268 مردانہ اور 244 زنانہ ہونگے ضمنی الیکشن میں 230698 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ووٹ ڈالنے والوں میں 125190 مردانہ ووٹرز جبکہ 105508 زنانہ ووٹرز شامل ہیں

تمام پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کے کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات ہونگے ۔پی پی 206 میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔16 دسمبر کوووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close