بدبخت بیٹے نے ماں اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟

فیصل آباد (آئی ا ین پی) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں سفاکیت اور بدبخت بیٹے نے ماں اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے چک نمبر 22 گ ب میں آصف نامی نوجوان کا گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، اور آج بھی اس نے گھر والوں سے تلخ کلامی کی اور معمولی رنجش پر طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ملزم کی والدہ رضیہ بی بی اور بہن ثمینہ جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم جائے وقوعہ سے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جلد ہی ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔۔۔۔

close