خوشاب میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، جاں بحق ہونے والے 3 افرادکون تھے؟

خوشاب (آئی ا ین پی) خوشاب میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ نزد جوہرآباد موڑ پنڈی روڈ پر پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب پیش آیا، کار میں 5 افراد سوار تھے، جن میں سے جوڑاں کلاں کے رہائشی محمد سرفراز اور برہان جب کہ نورپور کی رہائشی خاتون زینب موقع پر دم توڑ گئے،

جب کہ ضیا اللہ اور فتح شیر شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کر دیا۔۔۔۔

close