ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ویکسی نیشن ڈیسک کا قیام

پشاور(آ ئی این پی)ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ویکسینیشن ڈیسک کا قیام- تمام طلباء و طالبات کو ویکسینیٹ کیا گیا۔حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے کنٹرول کے لیے ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد امین الحسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحویلیاں عکاشہ کرن کی نگرانی میں تحصیل حویلیاں ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کورونا ویکسینیشن ڈیسکس کا قیام عمل میں لایا گیا

جہاں موقع پرطلباء و طالبات کی ویریفیکیشن کے بعد ڈاکٹر نوید اور انکی ٹیم نے بڑی تعداد میں سٹوڈنٹس کی ویکسینیشن یقینی بنائی۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close