قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی ، “یوایس اے میں سکالرشپ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع “کے عنوان پر آگاہی سیشن کا انعقاد

گلگت (آئی این پی)قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوایس اے میں اسکالر شپ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقعوں کے عنوان پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق سیشن انعقاد کرنے کا مقصد امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ حاصل کرنے مواقعوں سے متعلق طلبا کو روشناس کرانا تھا۔

آگاہی سیشن میں ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز امجد علی،نازش حیدر گروپ ڈائریکٹر پی یو اے این گلگت چیپٹر،زوالفقار عیسیٰ نائب صدر پی اے یو این سمیت طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔آگاہی سیشن میں نازش حیدر گروپ ڈائریکٹر پی یو اے این گلگت چیپٹر،زوالفقار عیسیٰ نائب صدر پی اے یو این نے امریکہ میں اسکالر شپ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے طلبا کو آگاہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close