بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے مطابق ای وی ایم پر انتخاب کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پرانتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے، پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close