کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ حلقہ غوث آباد کے امیرقاری عبداللہ موسیٰ خیل نے کہاکہ گیس پریشر کی کمی نے نہ صرف گھریلو بلکہ کارروباری زندگی بھی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی ہے لوگ لکڑیوں اورکوئلے پر گزارکرنے مجبور ہیں طالب علم اوردفتر کاروبار میں جانے والے افراد ناشتہ سے بھی محرم ہوکررہ گئے ہیں۔
سلومیٹر چارجز ٹیکسزکی وصولی عوام کے ساتھ ظالمانہ اقدام ہے اس سے حکمرانوں کے خلاف عوام کے غم وغصے میں مزید اضافہ ہوگا حکومت نے مہنگائی،غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پسے ہوئے بدحال عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر جنیا حرام کردیاہے جبکہ کوئٹہ کے گنجان آبادعلاقے فاروقیہ مرکز غوث آباد میں شدید سردی میں گیس نایاب ہوگئی ہے گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے چولہے ٹھنڈے ہوگئے طالب علم دفتر اور کاروبارپر جانے والے افراد ناشتہ سے بھی محروم ہوکررہ گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہعوامی احتجاج اورتحریری شکایات کے باوجود سوئی گیس حکام افسران اورعملے کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی اگر سوئی سدرن کمپنی نے فوری طورپرشہر میں گیس کی سپلائی میں بہتری اور سلومیٹرچارج کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے تو عوام کے ساتھ ملکراحتجاج پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں