کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل دوبارہ بحال کر دی گئی

کو ئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال، بولان میل کا افتتاح چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی برائے ریلوے سینیٹر محمد قاسم رونجھو نے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سمیت دیگر حکام شریک۔تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کوئٹہ کراچی ریل کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے کورونا کی صورتحال بہتر ہونے سے ریلوے بھی بہتری کی طرف جارہا ہے۔ریل گاڑی متوسط و غریب طبقے کی بہترین سواری ہے بلوچستان میں چمن اور تفتان روٹ پر بھی ٹرینیں چل رہی ہیں۔

قاسم سوری نے کہا کہ انگریزوں کا بنایا گیا ریلوے نظام بہتر ہے اسی طریقے سے ٹرین چلائیں گے، قاسم خان سوری نے کہا کہ جلد اکبر بگٹی ایکسپریس ٹرین بھی بحال کردی جائے گی۔ کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا جس کے اثرات پاکستان پر بھی ہوئے۔چائنہ پاکستان کا حقیقی دوست ہے جو ہر صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے۔سی پیک منصبوں کے تحت بلوچستان میں کام شروع ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان میں 27% فیصد گیس فراہم کیا جارہا ہے مہنگائی کا طوفان پورے دنیا میں ہے صرف پاکستان میں نہیں ہے۔برطانیہ میں بھی مہنگائی ہے پٹرول کی قلت ہے کورونا وائرس کے دوران ترقی یافتہ ممالک میں لوگوں نے سپر اسٹورز لوٹ لئے صحت کارڈ ہمارا انقلابی اقدام ہے۔

صحت کارڈ کے ذریعے ہر شخص اپنا علاج مفت کراسکے گا۔ یاد رہے کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے ڈیڑ ھ سال قبل بولان میل کو بند کردیا گیا تھا۔ڈی ایس ریلوے علی محمد نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل کراچی کیلئے روانہ ہوگئی ٹرین میں ایک اسٹینڈ اے سی سمیت 8 بوگیاں شامل ہیں بولان میل میں 600 کے قریب مسافروں کو لیکر روانہ ٹرین کل صبح 8بجے کراچی پہنچے گی جبکہ کراچی سے کوئٹہ کے لئے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں