پشاور‘بجلی چوری کے مسئلہ کے فوری حل کے لئے مشترکہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

پشاور(آ ئی این پی)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پشاور الیکٹرنک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے درمیان بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ٗ ٹرپنگ اور حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ گر ڈ اسٹیشن سے متصل شاہ کس کے علاقے میں Libra فار ما سوٹیکل کے فیڈر سے بجلی چوری کے مسئلہ کے فوری حل کے لئے ایک مشتر کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیا م کا فیصلہ کیاگیا۔کمیٹی میں پیسکو کے چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ، ٹیسکو اور Libra فار ما سو ٹیکل کے نما ئندہ بھی شا مل ہیں جو کہ مذکورہ مسائل کے فوری حل کے لئے اپنی رپورٹ آئندہ دو ہفتو ں کے اندر پیش کریں گی۔

یہ فیصلہ گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حسنین خورشید احمد کی سربراہی میں صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد کی پیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد جبار خان سے واپڈا ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہوا۔ سرحد چیمبر کے وفد میں سینئر نا ئب صدرعمران خان مہمند ٗ سابق صدورانجینئر مقصود انور پرویز، ریاض ارشد ٗ ملک نیاز احمد ٗ سابق نائب صدر حارث مفتی سمیت نوشہرہ ٗ گدون اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ روڈ پشاور کے نمائندے شامل تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید نے صنعتکاروں اور تاجروں کی جانب سے ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ٹرپنگ اور بجلی کے نئے فیڈروں پر کام کی سست روی کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا اور پیسکو سے مطالبہ کیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس سمیت بازاروں ٗ مارکیٹوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ملاقات کے دوران حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ سے متصل شاہ کس کے علاقے سے بجلی چوری ٗ ٹرپنگ کے نتیجے میں نقصانات سمیت کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے انڈیپنڈنٹ فیڈر کی فراہمی کے لئے کام میں سست روی اور نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو مزید فیڈر کی فراہمی کے حوالے سے معاملات زیر غور لائے گئے۔ چیف ایگزیکٹو پیسکو نے سرحد چیمبر کے وفد کے مسائل اور تحفظات کو توجہ سے سنا اور ان مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ملاقات کے دوران پیسکو ٗ ٹیکسو اور Libra فارما سوٹیکل کے چیف پلاننگ ڈویلپمنٹ پیسکو اوردیگر اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ کمیٹی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی کی ٹرپنگ ٗ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بالخصوص شاہ کس کے علاقے سے بجلی چوری کے مسئلے کے حل کیلئے آئندہ دو ہفتوں کے دوران اپنی تجاویز مرتب کرکے رپورٹ پیش کرے گا۔

ملاقات کے دوران کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور کو اینڈیپنڈنٹ فیڈر کی فراہمی کے کام میں تیزی لانے کے لئے ہدایات جاری کی گئی۔ اس حوالے سے پیسکو چیف ایگزیکٹو جبار خان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کوہاٹ روڈ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ جنوری کے مہنیے میں کام مکمل کرکے بجلی انڈسٹریل اسٹیٹس کوفیڈرکے زریعے فراہم کی جائے گی۔ ملاقات کے دروان سربلند پورہ فیڈر ٗ دلہ زاک فیڈر سمیت رنگ روڈ پشاور کمرشل صارفین کو اینڈیپنڈنٹ فیڈر سے جلد بجلی کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ دریں اثناء نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو نئے اور الگ بجلی کے فیڈر کی فراہمی کے حوالے سے بھی چیف انجینئر پلاننگ پیسکو اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر (SE) اور متعلقہ علاقے کے نمائندے پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو بجلی کے لئے الگ فیڈر کے ذریعے فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بالخصوص ٹرپنگ کے مسئلہ کو بھی فوری حل کیا جاسکے۔ بعد ازاں پیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر جبار خان نے سرحد چیمبر کے وفد کو انڈسٹریل اسٹیٹ سے متعلقہ مسائل ٗ بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور شاہ کس کے علاقے سے بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے بھرپور یقین دہانی کروائی جس پر سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید احمد نے پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر اعلیٰ حکام کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close