قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ، ریگولر تعلیم حاصل نہیں کرسکنے والے اسٹوڈنٹس کو موقع فراہم کردیا گیا

گلگت(آئی این پی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے طلبا کی جانب سے درخواست پر خصوصی طور پر اردو اور انگلش میں بھی پرائیویٹ ایم اے کرانے کی منظوری دے دی۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی نے ریگولر تعلیم حاصل نہیں کرسکنے والے طلبا کے لیے خصوصی طور پر مزید دو مضامین میں پرائیویٹ ایم اے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تاکہ طلبا باآسانی پرائیویٹ بھی تعلیم حاصل کرسکیں۔

اس سے قبل قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر سرپرستی پولیٹیکل سائنسز اور اکنامکس میں پرائیویٹ ایم اے کروائی جاتی تھی۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق شعبہ امتحانات کے کنٹرولر واجد حسین نے وائس چانسلر کی جانب سے منظوری کے بعد ایم اردو،انگلش،اکنامکس اور پولیٹیکل سائنسز پارٹ ون اور ٹو میں امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کردیاہے۔کنٹر ولر امتحانات کی آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 23دسمبر 2021تک نارمل فیس،24دسمبر سے 30دسمبر 2021تک ڈبل فیس 2000روپے جبکہ 7جنوری 2022تک ٹریپل لیٹ فیس 3000روپے کے ساتھ چاروں مضامین میں کسی بھی مضمون میں فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔مطلوبہ تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی فارم جمع نہیں کیاجائے گا۔

مزید معلومات یا ہدایات کے لیے شعبہ امتحانات کے درجہ زیل نمبرات 960011-152,184,294,133,134 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ دو سالہ پروگرام ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خصوصی طورپر منظور ی دینے کے بعد امتحانات کا اعلان کیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close