قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، پلانٹ سائنسز کے طلبا نے رنگا رنگ تصویری نمائش کا انعقاد کیا

گلگت(آئی این پی)قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی شعبہ پلانٹ سائنسز کے طلبہ وطالبات کی جانب سے تصویری نمائش کاانعقاد کیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق نمائش میں طلبا کی جانب سے گلگت بلتستان کی آزادی،گلگت بلتستان کے ہیروز اور انکے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں اور علاقے میں موجود نایاب قسم کے ادویاتی پودوں سے متعلق تیارکردہ واٹر پینٹنگز، پینسل شیڈنگ،ہاتھوں سے بنائے گئے تصویں موجود تھے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابقڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد نے شعبہ پلانٹ سائنسز طلبا کی جانب سے لگائے گئے تصویری نمائش کا دورہ کیااور طلباء کی طرف سے خوب صورت انداز میں تصویری نمائش کرنے کو سہراتے ہوئے اسے طلبا کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیداکا ذریعہ قرار دیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close