کالاشاہ کاکو‘موٹر وے پردھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،متعددمسافر زخمی

کالاشاہ کاکو(آئی این پی)دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں -25مسافر زخمی،کالا شاہ کاکو موٹروے انٹر چینج، قلعہ ستار شاہ کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوگیا۔حادثہ میں 25 مسافر زخمی ہوگئے-ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادئی کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر رہے ہیں –

زخمیوں میں 8 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 17 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کر دیا- شدید زخمی مسافروں میں 7 افراد کوڈسٹرکٹ ہیڈ کارٹر ہسپتال شیخوپورہ، 8 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے جبکہ 2 افراد کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close