لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں صبح کی اسمبلی میں خصوصی طو رپر درود شریف پڑھا جائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کوسکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا-اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف (درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ درو د شریف کے بے پناہ فضائل ہیں۔ سکولوں کی اسمبلی میں بچے درود شریف پڑھنے سے اس کی فضیلت اور برکت سے فیضیاب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے اعزاز ہے اوربارگاہ رسالتؐ میں درود شریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں