نوشہروفیروز (آئی این پی)محکمہ صحت سندھ کی نااہلی نے ایک اور گھر کے چراغ کو گل کردیا، نوشہرو فیروز میں خسرہ کے باعث 3 سالہ بچہ جاں بحق، پڈعیدن شہر کے وارڈ نمبر 4 کے رہائشی اکبر دلو کا 3 سالہ معصوم بچہ مظہر علی خسرہ کے باعث انتقال کرگیا، اکبر دلو کے مطابق چند روز ہی بچے کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے (انجیکشن) لگوائے تھے لیکن حفاظتی اقدمات کے باوجود بچے کو خسرہ کا مرض ہوا جس میں معصوم بچہ انتقال کرگیا،
سماجی تنظیم اسٹاپ کے محمود حسین نیئر کا کہنا ہے کہ ضلع نوشہرو فیروز میں خسرہ کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور محکمہ صحت اور سندھ حکومت خسرہ سے بچاؤ کیلئے بنیادی اقدمات نہیں کررہی ہے، اعلیٰ عدلیہ حکومتی نااہلی سے معصوم بچوں کو خسرہ کا شکار ہوکر مرنے سے بچائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں