یونیورسٹی آف گوادر میں نئے سمسٹر کے مختلف شعبوں میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع

گوادر(آئی این پی)یونیورسٹی آف گوادر میں نئے سمسٹر کے لیے مینجمنٹ سائنس، آئی ٹی، کامرس اور ایجوکیشن کے شعبوں میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق چار شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں جن میں طلبہ کی سہولت کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر بروز بدھ مقرر کی گئی ہے۔

داخلہ فارم یونیورسٹی آف گوادر کے ایڈمیشن آفس، شیہک فوٹو سٹیٹ اور آر سی ڈی کونسل گوادر میں دستیاب ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close