نوشہروفیروز‘حضرت سوہنا سائیں کا 38 واں سالانہ عرس خصوصی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا

نوشہروفیروز (آئی این پی)حضرت سوہنا سائیں کا 38 واں سالانہ عرس خصوصی دعا کیساتھ اختتام پذیر، اختتامی دعا محمد طاہر المعروف سجن سائیں نے کروائی جس میں امت مسلمہ، ملکی ترقی اور ملکی سالمیت کیلئے دعائیں کی گئیں، قبل ازیں بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ کے ذکر اور دعا سے کامیابی اور ترقی کے راستے خودبخود کھل جاتے ہیں، خانقاہیں اور اولیاء کے دربار محبت، عشق اور انسانیت کی درسگاہیں ہیں، اولیاء اللہ بغیر کسی ذات پات کے لوگوں کو اللہ اور آپ ﷺ کا فیض پہنچا رہے ہیں دوسروں کی خوشی میں اللہ خوش ہوتا ہے،

حضرت سوہنا سائیں کے 38 ویں سالانہ عرس کی تقریب میں خیبر پختواہ خواہ، پنجاب، بلوچستان، سندھ سمیت ملک بھر اور دنیا کے 60 ممالک سے لاکھوں زاہرین پہنچے تھے جبکہ ملک بھر کی کئی درگاہوں کے سجادہ نشین، جمعیت علمائے طاہریہ پاکستان، جماعت اصلاح المسلمین سمیت سندھ نے بھی تقریب میں شریک تھے، پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے عرس مبارک کی تقریبات کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کیئے تھے، پنڈال میں آنے کیلئے واک تھرو گیٹ نصب،پولیس اور الخادمین فورس بھی سیکورٹی پر معمورتھے، عرس کے شرکاء اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہو گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close