صوابی‘رقم کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا‘ مقدمہ درج

صوابی(آئی این پی) موضع سلیم خان میں رقم کے تنازغے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ محمد مالک سکنہ سلیم خان نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے محمد عزیز پر مبینہ طور پر وحید سکنہ سلیم خان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا رپورٹ میں وجہ عناد رقم کا تنازغہ بیان کیا ہے۔

دریں اثناء زوجہ ابراہیم سکنہ لاہور نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر سہیل، شاہد اور شکیل نے ان پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا وجہ عناد تنازغہ اراضی بیان کی ہے۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close