وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر دیا

لاہور(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔ عبدالعلیم خان نے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بحیثیت سینئر وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں اور کابینہ کے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے طو رپر آپ نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close