تخت بھائی تحصیل میئر شپ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ زبردست ٹاکرا ہوگا

تخت بھائی(آ ئی این پی)تخت بھائی تحصیل میئر شپ کا تاج کس کے سر سجے گا!19دسمبر کواے این پی کے ناصرخان، پی پی پی کے اورنگزیب خان، مسلم لیگ (ن) کے ممتاز مہمند، جے یوآئی کے حافظ محمد سعید، جماعت اسلامی کے حاجی معز اللہ اور پی ٹی آئی کے خاور خان مہمندکے درمیان زبردست ٹاکرا ہوگا۔ موجودہ امیدواروں میں خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر افتخار خان مہمند کے فرزند، سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم کے بھائی، سابق ایم پی اے حاجی بھادر خان کے فرزند، موجودہ ایم پی اے جمشید خان مہمند کے بھائی شامل ہے۔

6ہی امیدوار اپنی اپنی جگہ مضبوط امیدوار تصور کیئے جاتے ہیں۔ تمام امیدوار وں کے علا قے میں اپنی خدمات اور ان کے بڑوں کے خدمات کی بل بوتے پر میدان میں کمر کس لیئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حاجی معز اللہ گزشتہ 9سالوں سے مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر کی حیثیت سے دن رات اپنی خدمات اور رابطے عوام کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔تاہم تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدوار اپنی اپنی جگہ مضبوط امیدوار ہے اسی وجہ سے ان کے کامیابی کے بارے میں کچھ کہنا از قبل وقت ہوگا۔

تمام امیدواروں نے بھر پور انتخابی مہم کے ساتھ اپنی مورچے سنبھال لیئے ہیں اور ان کی سپورٹر ز دن رات اپنے کمپین میں مصروف ہیں۔ تا ہم 19دسمبر کی شام کو پتہ چلے گا کہ میئر شپ کی تاج کس کے سر سجے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close