نسلہ ٹاور منظور شدہ بلڈنگ تھی، بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کا آج سے کاروبار بند کرنے کا اعلان

کراچی(این این آئی) کراچی شہر میں بلند و بالا رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کے معاملے پر بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن (آباد) نے آج (جمعہ) سے کاروبار بند کرنے کا اعلان کیاہے۔ چیئرمین آباد محسن شیخانی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی میں آباد کے تمام ممبران آج (جمعہ) سے اپنا کام بند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمعہ کو آباد کے تمام ممبران ڈھائی بجے نسلہ ٹاور پر جمع ہونگے۔

چیئرمین آباد نے کہاکہ آباد کی اپروول اور تمام ڈاکیومینٹیشن کے بعد عمارت کو گرادیا جاتا ہے۔ نسلہ ٹاور منظور شدہ بلڈنگ تھی جسے مسمار کیا جارہا ہے۔ محسن شیخانی نے کہا کہ اپنی کاروباری سرگرمیاں بند کر رہے ہیں، آئندہ کا لائحہ عمل بھی جمعہ کو بتائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close