کھاد کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ،کاشتکار پریشان ہو گئے

چنیوٹ (آئی این پی)چنیوٹ میں کھاد کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ،کاشتکار پریشان،گرد و نواح دیہی علاقوں میں موجود کھاد ڈیلروں نے کھاد کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر رکھا ہے جس سے گندم کے کاشتکاروں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ انتظامیہ نے ان ناجائز منافع خوروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی واضح کاروائی نہیں کی جس سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے

معلومات کے مطابق یوریا کا کمپنی ریٹ 1768 روپے جبکہ بازار میں 2300روپے،یوریا نیم کوٹڈ 1798 روپے مگر بازار میں 22 سے 2300 کے درمیان،سونا یوریا دانے دار 1788 روپے کاشتکار 2350 میں،سونا ڈی اے پی 8243 روپے ڈیلر 8800 میں بیچ رہے ہیں اسی طرح ببر شیر ڈی اے پی کمپنی نرخ 8243روپے مگر قیمت فروخت 8900 سے 9100 کے درمیان،سر سبز ڈی اے پی کمپنی کے مطابق 8233 پر بازار 8600 سے 9000 کے درمیان،واب ڈی اے پی 8270 پر قیمت فروخت 9000 سے اوپر،اینگرو ڈی اے پی 8171 مگر بیچنے والے 8700 سے زائد قیمت لے رہے ہیں

جبکہ سنگل سپر فاسفیٹ کی فی بوری 2600 روپے اسی طرح ایلومینیئم سلفیٹ کھاد کا بیگ 3500 روپے،نائٹرو فاس 6000 کے لگ بھگ مل رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے خود ساختہ نرخ بڑھانے والے کھاد ڈیلروں کے خلاف ایکشن لے کر کاشتکاروں کو سستے داموں کھاد مہیا کی جائے تاکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close