سکھر(آئی این پی)مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خدا بخش راجڑ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خدا بخش راجڑ کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں دائر نیب ریفرنس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔
سماعت عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی اور سابق وفاقی وزیر کی دو لاکھ روپے کے عیوض بائیس دسمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ فنکنشل کے رہنما خدا بخش راجڑ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں