نصیرآباد (آئی این پی)ڈیر ہ مراد جمالی میں محکمہ پی ایچ ای کی نا قص کا ر کر دگی کے باعث شہر کربلا کامنظرپیش کرنے لگا عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترس گئی، کئی بار پی ایچ ای کے حکام کوآگاہ کرنے کے باوجود پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے شہر میں مختلف علاقوں میں پی ایچ ای کی لائینں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی ہیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد سے مسلے کے حل کیلئے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ، عوامی مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو شہری ایکشن کمیٹی بھرپوراحتجاج کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ایچ ای کے آفیسران اور عملے کی غفلت کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صا ف پا نی کی شدید قلت شہر ی بو ند بو ند کو تر س گئے شہر کے مختلف علاقوں میں پا نی کی عد م فر اہمی کے با عث مکینوں کی زند گی اجیر ن کر دی ہے شہر یو ں کو ٹینکر ما فیا کے رحم وکر م پر چھو ڑ دیا گیا
انہوں نے کہاکہ گر ین بیلٹ ڈ یر ہ مراد جمالی میں پینے کے صا ف پا نی کا مسئلہ حل ہو نے کے بجا ئے الجھتا ہی جا رہا ہے شہر یو ں کو پینے کے صا ف پا نی کی فر اہمی کے لیے خطیر رقم کی لا گت سے مختلف اسکیما ت شروع کی گئی مگر وہ شہر یو ں کے لیے سود مند ثا بت نہ ہو سکیں اور مختلف محلہ جات جن میں سیا ل محلہ ڈو مکی محلہ منگی محلہ رند محلہ کلر ک کا لو نی لانگو مستوئی محلہ سمیت د یگر علاقوں پینے کے صا ف پا نی کی شد ید قلت اور شر قی و غر نی یو نین کو نسل میں پینے کی پانی کی عد م فر اہمی کے باعث مکین مجبو را گند ے تالا بو ں کا پا نی استعما ل کر ر ہے ہیں اور جگہ جگہ پا نی کی مین پا ئپ لا ئنیں ٹو ٹنے کے با عث شہر کے مختلف علاقوں میں پا نی جمع ہو نے سے شہر یو ں کی مشکلا ت میں اضا فہ جس سے شہر یو ں کا پید ل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے اور شر قی و غر بی میں پینے کے مین پا ئپ لا ئن ٹو ٹ کا پھو ٹ کا شکا ر ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد سے مسلے کے حل کیلئے فوری طورپر نوٹس لیکرشہرکے مختلف وارڈزاور محلوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں