ہرنائی‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئلہ کان میں کام کرنے والے3محنت کش جاں بحق

ہرنائی (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئلہ کان میں کام کرنے والے3محنت کش جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع ہرنائی زالوان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کوئلہ کان میں کام کرنے والے 3کان کنوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close