صوابی(آئی این پی)زیدہ پولیس کی کاروائی زمینوںپر ناجائز قبضہ کرنے والے چارقبضہ گروپ دھرلیے ملزمان کے خلاف قانونی لوازمات پورہ کرکے جیل منتقل کردئیے گئے مدعی قیصر سکنہ شاہ منصور کو اپنی 5 کنال و 19مرلے فیصلہ عدالت نے سنا کر ڈی سی صوابی کے باقاعدہ اجراء کے ذریعے حوالے کیے ملزمان نے بذور اسلحہ مدعی مقدمہ قیصر خان کے اراضی پر قبضہ جماء کرکے بذریعہ ٹریکٹر ہل چلا رہا تھا۔
اراضی مالک نے منع کرنے پر ملزمان نے گالی گلوج شروع کرکے دھمکی دی۔اس واقع پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صوابی بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ او زیدہ سب انسپکٹر آصف علی بمع نفری پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر چاروں ملزمان کو گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیے گئے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں