دکان کی ملکیت کی تکرار ، وکیل کا ساتھیوں کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں پر پر تشددحملہ، علاقے کے لوگ چھڑانے کی بجائے ویڈیوز بناتے رہے

نوشہروفیروز(آئی این پی)دکان کی ملکیت(قبضہ)کی تکرار پر وکیل ساجد ملک کا ساتھی وکیل مزمل شاہ،سیپکو ملازم بھائی یامین ملک اور ساتھیوں کے ہمراہ پھوپھیوں، کزن پر حملہ، تشدد، سینکڑوں افراد چھڑانے کی بجائے تماشا دیکھتے ہوئے ویڈیو بناتے رہے، تفصیلات کے مطابق محراب پور کے معروف ہالانی روڈ پر دکان کی ملکیت پر ملک برادری کے دو فریقین میں تکرار تھی، ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق آج ملک برادری کے ایک گروپ نے دکان پر بیٹھے ہوئے افرادپر حملہ کردیا اور انکی مدد کو آنے والی اپنی پھوپھیوں، کزن کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا،

اس حملے میں مسمات خورشید بی بی عرف ننھی، مسمات زبیدہ بی بی، لیاقت علی، شبیر احمد، محمد خالد اور دیگر زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا،محراب پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر دکان کو سربمہر(سیل)کردیا،حملے میں زخمی ہونے والی مسمات خورشید بی بی عرف ننھی اور مسمات زبیدہ بی بی نے رابطہ پر بتایا کہ جس دکان پر ہم پر قاتلانہ حملہ ہوا وہ دکان ہمارے مرحوم والد کمال الدین ہے جو ہماری ملکیت ہے ہماری دکان کیساتھ ہمارے چچا مرحوم عمر الدین ملک کی دکان ہے جو یامین ملک والوں کی ملکیت اورزیر قبضہ ہے،

محمدیامین ملک فلاحی جماعت اور اپنے وکیل بھائی ساجد ملک کی طاقت کے نشے میں چور ہوکر ہماری دکان پر قبضہ کیا عدالت نے بھی دکان پر ہماری ملکیت قرار دیا، صبح قبضہ دینے کیلئے ہمیں بلا کر یامین ملک نے اپنے وکیل بھائی ساجد ملک، ماجد علی ملک،بیٹے طلحہ ملک، حذیفہ ملک، مزمل شاہ اور نامعلوم افراد کیساتھ ملکر قاتلانہ حملہ کرکے ہمیں قتل کرنے کی کوشش کی جس میں وہ مسمات زبیدہ بی بی، لیاقت علی، شبیر احمد، محمد خالداور دیگر زخمی ہوگئے، ہمیں وکیل ساجدملک، وکیل مزمل شاہ،سیپکو لائن مین یامین ملک اپنے ساتھیوں کی مدد سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ہم قاتلانہ حملے اور دھمکیوں کے بعد سے عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ایس ایس پی نوشہروفیروز عبدالقیوم پتافی اور ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد شرجیل کھرل سے ملزمان کیخلاف کارروائی اور فراہمی تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں، رابطہ کی کوشش کے باوجود سیپکو لائن مین یامین ملک، وکیل ساجد ملک کا موقف نہیں مل سکا،رابطہ پر ایس ایچ او محراب پور قربان کلوڑ نے بتایا کہ پولیس نے زخمی خواتین کی فریاد پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کرئے گی تاہم ذرائع کے مطابق پولیس اور سیپکو لائن مین میں مک مکا ہوگیا،رابطہ پر محراب پور بار ایسوی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ غلام محی الدین جٹ نے بتایا کہ آج ہالانی روڈ کا واقعہ ملک برادری کے دو فریقین میں دکان کی ملکیت کا ذاتی تنازعہ تھا جسے وکلاء اور ملک برادری کا تنازعہ نہ سمجھا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں