ایل این جی ٹرمینل پر جہازوں کی آمد میں کمی، گیس کی قلت شدید ہونے کا خدشہ

کراچی(آئی این پی) پورٹ قاسم کے ایک ایل این جی ٹرمینل پر جہازوں کی آمد میں 50 فیصد کمی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ایل این جی ٹرمینل سے 330 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی بڑی کمی ہوگئی ہے اور 4 دن سے ایل این جی سپلائی کم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری تک جہازوں کی آمد 50 فیصد کم رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے ماہانہ 6 کے بجائے 3 جہازوں کی آمد سے گیس کی قلت بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس پورٹ ٹرمینل پر اگلا جہاز 25 نومبر کو آئے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں