ربیع کینال میں دوبارہ پانی بند کرنے پر احتجاج، زمیندار کسان اتحاد نصیرآباد کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی (آئی این پی) زمیندار کسان اتحاد نصیرآباد کے صدر حاجی دین محمد گرانی نے کہا ہے کہ ربیع کینال میں دوبارہ پانی بند کردیا گیا ہے علاقے کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے کرڑوں روپے کے فصلات کاشت کیے ہیں پانی کی بندش کے فصلات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ربیع کینال کے زمینداروں سے ہونے والی ناانصافیوں کے لیے زمیندار کسان اتحاد نصیرآباد کا ایک ہنگامی اجلاس آج بروز اتوار کے روز تین بجے طلب کرلیا گیا ہے

جس میں ربیع کینال میں پانی کی بندش، قومی شاہراہ کو بلاک کرنے، شاہراہ پر دھرنا سمیت مختلف فیصلے کرکے ایندہ کا پروگرام کے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے سال میں ربیع کینال کو صرف پانچ ماہ تک پانی ملتا ہے مگر پھر ان پانچ ماہ کے دوران بار بار ریبع کینال کا پانی بند کیا جاتا ہے، زمیندار کسان اتحاد نصیرآباد کے صدر حاجی دین محمد گرانی نے مزید کہا کہ گندم کی کاشت سمیت دیگر فصلات ریبع کینال بلوچستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

لاکھوں افراد کا ذریعہ معاش اس ربیع کینال کے فصلات پر ہیں زرعی پانی کی بندش سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں انہوں نے ریبع کینال کے تمام زمینداروں سے کہا ہے کہ وہ اتوار کے روز ہونے والے ہنگامی اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ تمام زمینداروں کی مشاورت سے ائندہ کا پروگرام ترتیب دیا جائے انہوں نے کہا کہ پانی کی بندش کے سبب ربیع کینال کے تمام علاقوں میں کسانوں کو نقصانات کا خدشہ عیاں ہے حکومت ربیع کینال کے زمینداروں کو مستقل طور پر ربیع سیزن کا پانی فراہم کرے تاکہ کسانوں کو مشکلات اور مسائل سے نبرد آزما نہ ہونا پڑے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close