ڈینگی کے وار جاری، پنجاب میں مزید 3مریض دم توڑ گئے

لاہور(آئی این پی) ملک میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پنجاب میں مزید 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اسلام آباد اور حیدرآباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتے کو محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید 236کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 176مریض سامنے آئے، پنجاب میں مجموعی مریضوں کی تعداد 23ہزار 247ہو گئی، اب تک 112 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،

لاہور میں اب تک ڈینگی کے 16ہزار 810کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح اسلام آباد میں مزید 26مریض سامنے آئے، اسلام آباد میں رواں سال 4 ہزار 509افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے، حیدرآباد میں بھی مزید 5 مریض رپورٹ ہوئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close