ایک بھائی ایک بولی بولتا ہے اور لندن فرار ہونے والا بھائی دوسری، حمزہ شہبازپہلے اپنی اور والد کی منی لانڈرنگ کاحساب دیں، ترجمان پنجاب حکومت نے حساب مانگ لیا

لاہور(آئی این پی)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے ایک بیان میں کہاہے کہ ن لیگ اورش لیگ کا بیانیہ ایک دوسرے سے متصادم ہے-ایک بھائی ایک بولی بولتا ہے اور لندن فرار ہونے والا بھائی دوسری جبکہ چچااو ربھتیجی کے درمیان بھی کھلی جنگ جاری ہے-جہاں چچا ہوتا ہے وہاں بھتیجی نہیں جاتی او رجہاں بھتیجی جاتی ہے وہاں چچا غائب ہوتا ہے-حمزہ شہبازپہلے اپنی اور اپنے والد کی منی لانڈرنگ کاحساب دیں –

شریف خاندان کی ”نام نہاد شرافت“ سے قوم بخوبی آگاہ ہے -شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دا رہے-پاکستان سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں اسی خاندان نے بنائی ہیں -پنجاب میں جعلی ادویات کی بنا پر سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا لیکن نام نہادخادم اعلیٰ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی-ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز کے والد او رعطا تارڑ کے نام نہاد لیڈر کے دور میں معصوم زندگیوں کو سرعام گولیوں کا نشانہ بنایا گیا –

شہبازشریف ش نہیں بلکہ شرمناک لیگ کے ہیڈ ہیں -نام نہاد خادم ا علیٰ کے کرتوت قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں – پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی شکست کے بعد شہبازشریف کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے-انہوں نے کہاکہ پاکستان کے انتخابی عمل میں پیسے اور دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے- کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے سیاست کرنا اس جماعت کا وطیرہ ہے-نااہل او رناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی ہے-یہ وائرس زدہ اپوزیشن آئندہ بھی روتی رہے گی-اہم قومی ایشوز پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے-

اس سنگدل ٹولے نے پہلے کورونا کے دوران عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اوراب ڈینگی کی وباء پر بھی اپوزیشن اپنی قابل مذمت حرکتو ں سے باز نہیں آئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں