قلعہ عبداللہ (آئی این پی) قلعہ عبداللہ لیویز نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گذشتہ رات عبدالرحمان زئی گلستان میں کامیاب کاروائی، افغانستان سے آنے والے کرومائیٹ سے لوڈ چھینا گیا ٹرالر فائرنگ کے تبادلے کے بعد برآمد کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات عبدالرحمان زئی گلستان میں افغانستان سے آنے والے کرومائیٹ سے لوڈ ٹرالر جس سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر چھین لیا جس کی اطلاع ملنے پر لیویز انچارج جنگل پیر علیزئی نیک نظر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ حبیب اللہ موسیٰ خیل کی ہدایت پر لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے عبدالرحمن زئی کے علاقے میں باغوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان ٹرالر چھوڑ کر باغوں میں فرار ہوگئے لیویز اہلکاروں نے ٹرالر کو مال سمیت لیویز تھانہ جنگل پیرعلیزئی منتقل کردیا گیا،
لیویز حکام نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کرینگے، دوسری جانب لیویز حکام نے بتایا کہ لیویز پارٹی نے آج علی الصبح جنگل پیرعلیزئی شہر میں چوری کئے گئے 2 موٹرسائیکل بھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد برآمد کرلئے حکام کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے علاقے میں بڑے پیمانے پر گشت شروع کئے گئے ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماج دشمن عناصر کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں