سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کب جاری کیا جائے گا؟الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی)الیکشن کمشین پاکستان نے سندھ میں یکم دسمبر 2021سے 23 فروری2022 تک حلقہ بندی کا عمل شروع اورمکمل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندی کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن پاکستان نے یہ فیصلہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سندھ حکومت اورمتعلقہ اداروں کی جانب سے حلقہ بندیوں کے لیے قانون سازی، دستاویزات اور ڈیٹا مہیا کرنے میں ناکامی پراٹھایا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ا?ئینی تقاضوں کوپورا کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ رولز کے تحت حلقہ بندی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ 27اکتوبر 2021کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ سے اْن کے دفتر میں ملاقات کی تھی جس میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال اور سیکرٹری امپلی منٹیشن و کوآرڈی نیشن گورنمنٹ آف سندھ ریاض احمد سومرو نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے بتایا تھا کہ محکمہ بلدیات حکومت سندھ کی طرف سے آئندہ ہونیوالے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے پہلے ہونیوالی حلقہ بندیوں کیلئے مطلوبہ ڈیٹا اور معلومات ابھی تک موصول نہیں ہوئیں۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت جاری کی تھی کہ تمام مطلوبہ ڈیٹا صوبائی الیکشن کمشنر آفس کو مہیا کیا جائے تاکہ آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کے کام میں کسی بھی قسم کی رْکاوٹ و دشواری نہ ہو۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اورمتعلقہ اداروں کی جانب سے عدم تعاون پرالیکشن کمیشن ا?ف پاکستان نے سندھ میں حلقہ بندیوں اوربلدیاتی انتخابات کے لیے اقدامات کا آغازکردیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close