بلوچستان کے لیےآئندہ چھ ماہ کے دوران تمام بند ٹرینوں کو فوری طور پر چلانے کی یقین دہانی

ڈیرہ مراد جمالی(آئی این پی)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ریلوے حکام کا رویہ اور ناجائزی ناقابل قبول ہے صوبے میں صرف ایک ٹرین کا چلنا بلوچستان کی عوام کے ساتھ انتہائی ذیادتی ہے بلوچستان کی تمام بند ٹرینوں کی بحالی کے لیئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے یقین دھائی کرائی ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران تمام بند ٹرینوں کو فوری طور پر چلایا جائے گا

ہم بلوچستان کی عوام کے حقوق کے لیئے ہر محاظ پر جدوجہد و آواز بلند کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں ریلوے کی بدحالی اور پسنجر ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر سینیٹ کی اسٹیڈینگ کمیٹی برائے ریلوے میں اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر وزیر ریلوے اعظم خان سواتی بھی موجود تھے سینٹر دھنیش کمار پلیانی نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے ریلوے منصوبوں میں بلوچستان اور خصوصاً گوادر کو نظر انداز کرنے پر حیرت کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ سی پیک گوادر اور بلوچستان کی وجہ سے ہے اور سی پیک کے منصوبوں میں بلوچستان کو بری طرح نظر انداز کیا جا ررہا ہے

جس طرح سی پیک کے نام پر سڑکوں کا جال دوسروں صوبوں میں بنایا جا رہا ہے اور بلوچستان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اس طرح ریلوے میں میں سی پیک کے ابتدائی مرحلے میں کراچی سے پشاور تک سات بلین ڈالر کی خطیر رقم سے ML1 کے منصوبے کے تحت ڈبل ٹریک بچھایا جا رہا ہے مگر اس منصوبے میں بلوچستان کے لئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا جو کہ بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے انھوں نے مذید کہا کہ بلوچستان میں چلنے والی پسنجر ٹرین بھی عرصہ دراز سے بند ہیں جن مین جعفر ایکسپریس نواب اکبر بگٹی ایکسپریس بولان میل کراچی چلنے والی فاسٹ ایکسپریس کوئٹہ چمن پسنجر کوئٹہ تفتان ہرنائی سبّی روٹ پر چلنے والی پسنجر ٹرین شامل ہیں سینیٹر دھنیش کمار نے کہا کہ ایسے عوامل بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں پہلے ہی بلوچستان کے عوام سخت مسائل کے شکار ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام بند ٹرینوں کو بحال کر کے بلوچستان کی عوام کو ٹرانسپورٹ مافیا کے چنگل سے چھٹکارہ دلایا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close