کوئٹہ (آئی این پی) مولانا فضل الرحمن کوئٹہ کا4روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے جمعیت علما اسلام کے قائد اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جوکہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی خصوصی دعوت پر علما کنونشن میں شرکت کے لئے 4روزہ دورے پر کوئٹہ آئے تھے جمعہ کو اسلام آباد روانہ ہوگئے
ائیر پورٹ پر جمعیت علما اسلام بلوچستان کے میر مولانا عبدالواسع،صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی روزی خان،صوبائی سرپرست امیر جمعیت ضلع کوئٹہ مولانا عبدالرحمن رفیق،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد،حاجی عنایت اللہ خان بازئی،حاجی بشیر احمد کاکڑ، ایم پی اے اصغر ترین،عزیز اللہ آغا ایم پی اے شام لال، حاجی دین محمد سیگی، مفتی عبدالسلام،حافظ سراج الدین، صوبائی وضلعی قائدین اور کارکنوں نے رخصت کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں