گلگت (پی این آئی) چیف کورٹ گلگت بلتستان نے آل لائن ڈیپارٹمنٹس ایمپلائیز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر حاجی اجلال حسین اور دیگر ملازمین کے تبادلے منسوخ کردیئے ہیں۔ ڈی آر اے الاؤنس کے حصول کیلئے چلائی جانے والی تحریک کے نتیجے میں صوبائی حکومت نے آل لائن ڈیپارٹمنٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر، حاجی اجلال حسین، جنرل سیکرٹری مبارکہ گل اور دیگر ملازمین کے جبری تبادلے کردیئے تھےلیکن چیف کورٹ گلگت بلتستان نے کیس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد حکومت کی طرف سے کئے گئے تبادلوں کو منسوخ کردیا ،
آل لائن ڈیپارٹمنٹس ایسو سی ایشن کا اجلاس ناصر حسین کے زیر صدار ت منعقد ہوا اجلاس میں جی بی کے مختلف ایسو سی ایشنز کے صدور اور جنرل سکریٹریز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ناصر حسین نے کہا کہ عدالت نےآل لائن ڈیپارٹمنٹس ایمپلائز ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صدر ،آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے نائب صدر حاجی اجلال حسین و دیگر تمام عہدیداروں اور ملازمین کے تبادلوں کو منسوخ کرکے حق وصداقت کی آواز کو سچ ثابت کر دیا ہے،
آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین نے عدالت عالیہ کو حق و انصاف پر مبنی فیصلہ صادر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے ایشوز کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی اور حکومت سے بھی امید ظاہر کی گئی کہ ملازمین کے درمیان اجرتوں اور مراعات میں پیدا تضاد میں انصاف کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار کرے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں