پولیس میں تبادلوں کے معاملے پر سندھ اور وفاق میں تنازع، ڈی آئی جیز اور پی اے ا یس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا گیا

کراچی(آئی این پی)محکمہ پولیس میں تبادلوں کے معاملے پر سندھ اور وفاق میں تنازع کے باعث افسران پریشان ہیں، سندھ حکومت نے ڈی آئی جیز اور پی اے ا یس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔پولیس اور پی اے ایس افسران کے تبادلے کے معاملے پر سندھ اور وفاق کی لڑائی کے باعث افسران تذبذب کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈی آئی جیز اور پی ایایس افسران کوچارج چھوڑنے اور پنجاب اور دیگرصوبوں سے سندھ آنیوالے افسران کو بھی چارج لینے سے روک دیا ہے۔وفاق کی جانب سے بھیجے گئے افسران کو سندھ حکومت نے جوائنگ کرنے نہیں دی، سندھ سے وفاقی حکم پر پہلے فیز میں ڈی آئی جیز چارج چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا سندھ میں اس وقت 8ڈی آئی جیز کی سیٹیں خالی ہیں، افسران کو وفاقی حکومت کے چارج چھوڑنے کے آرڈر کی کی کاپیاں نہیں دی گئیں۔افسران کا کہنا ہے کہ جب تک چیف سیکریٹری آفس سے وفاق کاآرڈر نہیں ملتاچارج نہیں چھوڑسکتے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close