وزیراعلیٰ بلوچستان نے ساڑھے تین سو سے زائد تعطل کا شکار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دیدی

کوئٹہ (آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ساڑھے تین سو سے زائد تعطل کا شکار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ نے یہ منظوری بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ تعلیم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی واضع رہے کہ ان بھرتیوں کی سفارش ضلعی سطح پر قائم کئی گئی

کمیٹیوں نے کی تھی لیکن بعض تیکنیکی بنیاد پر ان بھرتیوں کو روکا گیا تھا تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے متاثرہ اساتذہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ دیتے ہو ئے حکومت کو ان آسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close