حاجی لشکری رئیسانی نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی رکنیت ​کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ II سے نامزد امیدوار حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر اپیل کی سماعت جلد مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست حاجی لشکری رئیسانی نے اپنے وکیل سید رفاقت حسین شاہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اپیل کنندہ قاسم خان سوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ جاری کیا جس پر انہوں نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرکے حکم امتناع حاصل کیا اب بھی وہ قومی اسمبلی میں اہم عہدے پر فائز ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے حکم کے مطابق قاسم خان سوری کے حق میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 50ہزار سے زائد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے نادرا رپورٹ آنے کے بعد قاسم خان سوری کے خلاف فیصلہ صادر کیا جسے انہوں نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا جسے کافی عرصہ گزرنے کے باوجود بھی نہیں نمٹایا جاسکا ہے ہماری استدعا ہے کہ عدالت مذکورہ اپیل کی جلد از جلد تاریخ سماعت کے احکامات صادر کرے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close