وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا سٹی ہسپتال گلگت کا دورہ، ملازمین کا حاضری کا ریکارڈ مناسب نہ رکھنے پروارڈ ماسٹر کیخلاف کارروائی

گلگت (آئی این پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سٹی ہسپتال گلگت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹاف کی حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا۔ ملازمین کی حاضری کا ریکارڈ مناسب طریقے سے نہ رکھنے پر سیکریٹری صحت کو متعلقہ وارڈ ماسٹر کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ہسپتال میں سٹاف کی غیر حاضری اور صفائی کے فقدان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری صحت، ڈائریکٹر صحت اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ آج ہی ہسپتال میں بائیو میٹرک حاضری مشین کو نصب کیا جائے اور تمام ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سٹی ہسپتال گلگت میں آئی سی یو اور دیگر وارڈز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل دریافت کیا۔ ادویات کی عدم دستیابی پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ فوری طور پر بڑے ہسپتالوں میں ادویات کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ غریب مریضوں کو ہسپتالوں سے ہی ادویات کی فراہمی ممکن ہو۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ معیاری ادویات کی کمپنیوں سے بلواستہ خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی اور سرکاری ادویات کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے میں مدد ملے گی اسی وجہ سے ادویات کی خریداری میں تاخیر ہوئی ہے جلد از جلد بین الاقوامی کمپنیوں سے ادویات کی خریداری کا عمل مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close