لوئر دیر‘ زمین تنازعہ پر قتل ہونے والے تینوں افراد سپرد خاک، ایک ہی گھر سے بیک وقت تین جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا

لوئر دیر(آئی این پی)سانحہ نگری تالاش زمین تنازعہ پر قتل ہونے والے نگری بالا کے تینوں افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ایک ہی گھر سے بیک وقت تین جنازے اٹھنے پر گاوں میں کہرام مچ گیا علاقے کی فضاء سوگوار پولیس کی جانب سے دو ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقہ تالاش میں گزشتہ روز جائیداد کی تنازعہ پر مخالف فریق کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے تینوں افراد جس میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں کی نماز جنازہ ادائیگی کے بعد آبائی علاقہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی جبکہ علاقے کی فضا سوگوار رہی پولیس کے مطابق سانحہ میں چار افراد شمشاد، احسان اللہ، شفیع اللہ، انور زیب ملزم ہیں پولیس نے دو ملزمان شمشاد اور احسان اللہ کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کے گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں