لاہور،ڈیفنس فیز 6 میں نامعلوم کار نے کتابیں فروخت کرنیوالے 11 سالہ لڑکے کو کچل ڈالا

لاہور(آئی این پی) ڈیفنس فیزسکس میں نامعلوم کار سوار نے کتابیں فروخت کرنیوالے گیارہ سال لڑکے کو کچل ڈالا، حادثہ کا مقدمہ جاں بحق ہونے والے لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ڈیفنس فیزسکس میں نامعلوم کار سوار کتابیں فروخت کرنیوالے گیارہ سال کے لڑکے کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا، کار کی ٹکرلگنے سے کاشف نے موقع پرہی دم توڑ گیا۔

11سالہ کاشف کے کار حادثے میں جاں بحق کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس سی میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ نامعلوم کار نے کاشف کو ہٹ کیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے 11سالہ کاشف کی لاش کو جنرل اسپتال مردہ خانے منتقل کردیا اور نامعلوم کار سوار کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close