سبی‘ ڈمپر کی ٹکر سے گدھا ریڑھی میں سوار بچی جاں بحق‘مرد اور ایک خاتون زخمی

سبی(آئی این پی) سبی چاکر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے گدھا ریڑھی میں سوار بچی جان بحق مرد سمیت ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سبی چاکرقلعہ کے قریب ڈمپر کی گدھا ریڑھی کو ٹکر کے نتیجے میں ریڑھی پر سوار معصوم بچی موقع پر جان بحق ہوئی جبکہ محمد انور ولد فیض محمد اور (ن) ولد سانول شدید ذخمی ہوئے جن کو ایدھی ایمبولنس کے زریعے سول ہسپتال سبی لے جایا گیا

جہاں پر دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے مزید تفتیش مقامی پولیس نے شروع کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close