کوئٹہ‘ پولیس نے بچوں پر تشدد کرنے والے سنگ دل باپ کو گرفتار کر لیا

کو ئٹہ(آئی این پی)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں بچوں پر تشددکر نے والے سنگ دل باپ کو پو لیس نے گرفتار کر لیا ہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک شخص کی بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس کے بعد پو لیس حرکت میں آ گئی اور انہوں نے کو ئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی زرغون آباد میں کارروائی کر تے ہو ئے ملزم ابرا ہیم کو حراست میں لیا ہے

پو لیس کے مطابق ملزم اپنی پہلی بیوی کو ذہنی اذیت دینے کے لئے بچوں پر تشدد کر تا تھا پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں کو بھی بازیات کرا لیاہے جبکہ ملزم کے خلا ف قانونی کارروائی جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close