آئل مل کے گودام پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی 10ہزار بوری ڈی اے پی کھاد برآمد

رحیم یارخان(آئی این پی)حساس ادارے کی نشاندہی پر اسپیشل مجسٹریٹ کاآئل مل کے گودام پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی 10ہزار بوری ڈی اے پی کھاد برآمد، مالک کے خلاف کارروائی کیلئے تحریری مراسلہ پولیس کوارسال، گودام سیل کردیاگیا۔تفصیل کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر اسپیشل مجسٹریٹ تحصیلدار عبدالرحمن نے اپنے عملہ کے ہمراہ منٹھار روڈ پر واقع چمن آئل مل کے گودام پر چھاپہ مارکر ذخیرہ کی گئی

10ہزار بوری ڈی اے پی کھاد برآمدکرکے قبضہ میں لے لی، جبکہ ذخیرہ اندوز عابد رسول کے خلاف کارروائی کیلئے تحریری مراسلہ پولیس کوارسال کردیاگیا، بعد ازاں اسپیشل مجسٹریٹ نے آئل مل کاگودام سیل کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close