کوئلے کی قیمتوں میں بار بار اضافہ، بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیے

چنیوٹ (آئی این پی)چنیوٹ میں کوئلہ کی قیمتوں میں بار بار اضافہ بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیے اول کلاس دوئم اور بارشی اینٹوں کے ریٹ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا تفصیل کے مطا بق سر چھپا نے کے لیے گھر بنانا عام آدمی کی پہنچ سے دوسر ہو گیا کوئلہ کی قیمت میں 6ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ جبکہ 50ہزار روپے کوئلہ سپلائی کرنے والی گاڑی کے کرائے میں اضا فہ کے بعد بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیے اول کلاس دوئم اور بارشی اینٹوں کے ریٹ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا

بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے مطا بق موجودہ حالات کے مطابق پختہ اینٹوں کی قیمت مزیدنہ بڑھائی گئی تواینٹوں کی لاگت بھی پوری نہیں ہو سکے گی حکومت نے مالکان کے مسائل نہ سمجھے اور کوئلہ کی قیمتیں کنٹرول نہ کی تو پختہ اینٹوں کے ریٹ میں بھی ا ضا فہ ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close